21 August 2019 - 21:23
News ID: 441114
فونت
آیت الله حیکم:
سرزمین نجف اشرف کے مرجع تقلید آیت الله محمد سعید حکیم نے بیان کیا: دین اسلام سےاهل بیت کی حمایت نے اس دین کو جاوداں بنادیا وگرنہ دیگر ادیان کی طرح دین اسلام بھی مٹ گیا ہوتا ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله محمد سعید حکیم نے شب عید غدیر خم میں مشهد کی مساجد کے ائمہ جماعت سے ملاقات میں کہا: اگر خاندان عصمت و طهارت نے دین اسلام کی حمایت کی ہوتی تو دین اسلام بھی دیگر ادیان کی طرح دین بھی مٹ گیا ہوتا ۔

آیت الله حکیم نے شیعوں سے درخواست کی کہ اس عظیم نعمت ولایت اور ہدایت کی وجہ سے خدا کا شکرانہ ادا کریں اور قوی و ثابت ایمان کے ذریعہ ولایت کی حمایت کریں نیز دین و معاشرے کے حق میں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائیں اور ائمہ طاھرین کی جانب سے معین کردہ راستہ سے نہ ہٹیں ۔

اس مرجع تقلید نے اخر میں خداوند متعال سے درخواست کی سبھی اپنے دینی وظائف کی انجام دہی میں ایک دوسرے کی مدد کرے اور خداوند متعال ان دنوں اہل بیت علیھم السلام کے زائرین کی زیارتوں کو قبول کرے ۔/۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬