06 June 2019 - 18:58
News ID: 440539
فونت
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک سعودی عرب کو ایٹمی توانائی منتقل کرنے کے لئے 7 بار منظوری دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک سعودی عرب کو ایٹمی توانائی منتقل کرنے کے لئے 7 بار منظوری دی ہے۔

سینیٹر ٹم کین کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کو جوہری صلاحیت منتقل کرنے کی " خفیہ سرکاری منظوریاں" دسمبر 2017 سے ہی شروع ہوگئی تھیں، یہ سلسلہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل کے بعد بھی جاری رہا جس کے تحت دو مرتبہ اس نوعیت کی منظوریاں دی گئیں۔

ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکی سی آئی اے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دی گئی رپورٹ میں سعودی ولی عہد کو جمال خاشقجی کےقتل کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن ٹرمپ نے سی آئی اے کی رپورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی عرب کےلیے جوہری توانائی کی مراعات جاری رکھیں۔

ٹم کین نے دعوی کیا کہ وہ اس سال مارچ سے یہ معلومات حاصل کرنے کےلیے امریکی محکمہ توانائی (ڈی او ای) پر دباؤ ڈال رہے تھے جس میں انہیں چند روز پہلے ہی کامیابی ملی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬