15 September 2019 - 13:35
News ID: 441286
فونت
ہلال احمر ایران کے سربراہ :
اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے کشمیر میں حالیہ صورتحال کے موقع پر متاثر ہونے والے سویلین افراد کو امداد دینے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے.

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انجمن ہلال احمر ایران کے سربراہ علی اصغر پیوند نے اپنے پاکستانی اور بھارتی ہم منصبوں کے نام الگ الگ خطوط میں اس پیشکیش کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خطوط میں لکھا ہے کہ ہم کشمیر میں حالیہ صورتحال کے موقع پر متاثر ہونے والے سویلین افراد کو امداد دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کشمیر کے بحران اور اس علاقے میں پیش آنے والی تازہ ترین تبدیلیاں سویلین افراد کی پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔

پیوندی نے کہا کہ ہم عالمی تحریک کے ایک رکن کے طور پر اور اپنی ذمہ داریوں کی مبنی پر کشمیر میں سویلین افراد کے درد کی کمی اور ان کی مدد کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر اس حوالے سے قومی آبادی کے ساتھ باہمی تعاون پر آمادہ اور آپ کے لئے انسان دوستانہ سرگرمیوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۱۶ September ۲۰۱۹ - ۱۵:۲۹
یا حسین
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬