16 September 2019 - 14:00
News ID: 441293
فونت
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر سے کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر سے کرفیو اٹھایا جائے۔

ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ کشمیر میں ہندوستانی بلیک آؤٹ کو 40 روز سے زائد ہوگئے ہیں وہاں سے کرفیو فوری طور پر اٹھایا جائے اور کشمیریوں کو بولنے کا مو قع دیا جائے ۔

انسانی حقو ق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال منقطع ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 41 روز ہوگئے ہیں جس سے اشیائے خور و نوش کا قحط اور اسپتالوں میں ادویات ناپید ہوگئ ہیں، جبکہ وادی میں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬