15 September 2019 - 22:12
News ID: 441289
فونت
آیت اللہ محسن اراکی :
تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا : مسلمان صرف اتحاد کی ذریعے اپنی پہچان کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے انقرہ میں عالم اسلام اور فلسطین کے مستقبل سے متعلق کانگریس کی افتتاحی تقریب کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا : مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

محسن اراکی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر دشمن عناصر فلسطینی سرزمین کا ٹکرا اور مسجد الاقصی کی تباہی میں کامیاب ہوگئے تو اس سے تمام مسلمانوں کو نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ آج امت مسلمہ کی پہچان خطرے میں ہے کہا : مسئلہ فلسطین کو عالمی فورم میں اٹھائے جانے کی ضرورت ہے، دشمن نے مسلمانوں کے درمیان اثر و رسوخ بڑھانے کے ذریعے ان میں دشمنی کی جڑیں لگائی ہیں اور اس کا مقصد بھی اسلامی پہچان کو ختم کرنا ہے۔

عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : مسلمان صرف اتحاد کی ذریعے اپنی پہچان کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ اراکی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : موجودہ عالمی صورتحال، مسلمانوں کو متحد ہونے پر مجبور کررہی ہے اور یہ ایک اہم مذہبی ضرورت ہے۔

عالمی اسمبلی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا : اسلامی اتحاد کا مقصد اسلامی ممالک کے مابین سرحدوں کا خاتمہ نہیں ہے۔

آیت اللہ اراکی نے بیان کیا : اگر چہ یہ ایک حتمی اور مطلوبہ مقصد بن سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں یہ ممکن نہیں ہے اور فی الحال ہماری خواہش تمام مسلمانوں کو ایک مشترکہ مقصد کے تحت ایک دوسرے کیساتھ مل کر بیٹھنا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬