‫‫کیٹیگری‬ :
21 September 2019 - 14:59
News ID: 441330
فونت
اسد نقوی:
حسینؑ سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اتحاد امت مصطفٰی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ فکر حسینی (ع) عزم حسینی (ع) اور مشن حسینی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر ہم عالم اسلام میں حقیقی دین محمدی(ص) کو پھیلا سکتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اتحادِ اُمت مصطفٰی پاکستان کے زیر اہتمام ’’حسین علیہ السلام سب کا‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب، چیئرمین اتحادِ اُمت مصطفٰی پاکستان سید اسد عباس نقوی نے کی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان نیازی پیر معصوم شاہ نقوی، ڈاکٹر امجد چشتی و دیگر اہلسنت علماء و اکابرین، مشائخ عظام اور عمائدین بھی کانفرنس میں شریک تھے۔

مقررین نے سید شہداء امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کو اُمت مسلمہ کا مرکز وحدت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسینی علیہ السلام ہی مسلم امہ کیلئے نجات کا واحد راستہ ہے، فکر حسینی (ع) عزم حسینی (ع) اور مشن حسینی علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر ہم عالم اسلام میں حقیقی دین محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پھیلا سکتے ہیں۔ مقررین نے اس موقع پر کشمیر کے مظلومین سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا دنیا بھر کے حریت پسندوں کا پیشوا سید شہداء امام عالی مقام علیہ السلام کی ذات اقدس ہے کشمیر کی آزادی کا واحد حل کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے وقت کے یزید مودی کے ظلم کیخلاف قیام کرنا ہے، کشمیر کے مظلوم عوام سیرت امام عالی مقام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ظالموں کیخلاف قیام کریں یقیناً کامیابی انکا مقدر ٹھہرے گا۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬