21 September 2019 - 14:27
News ID: 441327
فونت
عراق کے مقدس شہر کربلا میں بس میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی اور الحلہ کے درمیان عراقی فوجی چیک پوسٹ کے پاس سے گزرتی بس میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں 14 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور اب تک 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بس میں دھماکہ، کربلائے معلی کے مین گیٹ پر ہوا۔ عراق کے انسداد دہشت گردی شعبے کے سربراہ جنرل طالب شغاتی نے واقعے کے بعد بغداد میں خصوصی آپریشن کے کمانڈروں سے ملاقات میں تاکید کی کہ ہم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں جس سے عراق کو خطرہ ہو۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬