19 September 2019 - 22:12
News ID: 441321
فونت
کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید چار شیعہ نوجوانوں کو ان کے گھروں سے سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی اہلکاروں نے اغوا کرلیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں سادہ لباس میں سیکورٹی اہلکاروں نے چار شیعہ نوجوانوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے اٹھا لیا ہے ۔ یہ جبری گمشدگی بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ہوئی ۔

اطلاعات کے مطابق جن شیعہ نوجوانوں کو سادہ لباس میں اہلکاروں نے ان کے گھروں سے جبری طور پر اٹھایا ہے ان کے نام سید عارف رضوی ، نجف عباس ، ابرار احمد اور تنویر عرف کاشف ہیں ۔ ان نوجوانوں کا تعلق نارتھ ناظم آباد اور فیڈر بی ایریا انچولی سے ہے ۔

خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے ان نوجوانوں کو جبری طور پر ان کے گھروں سے اٹھانے والے اہلکاروں نے ان کے گھروں کے دروازے توڑ کر انہیں وہاں سے جبری طور پر لاپتہ کیا ہے ۔

پاکستان کے مختلف شہروں اور خاص طور پر کراچی میں پچھلے مہینوں کےدوران میسنگ پرسن کی بازیابی کے حق میں مظاہرے اور دھرنے دئے گئے تھے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬