‫‫کیٹیگری‬ :
21 September 2019 - 14:18
News ID: 441325
فونت
قرآنی آیات کی نمایش منیلا کی انجمن خطاطی کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عیسائی اسکولوں میں کام کرنے والی خطاطی انجمن کے تعاون سے نمایش " کیزون سٹی" میں منعقد کی گئی۔

سینٹ پل یونیورسٹی میں کامیاب نمایش کے بعد اور یونیورسٹی حکام کی درخواست پر منعقد کی گئی ہے۔

منیلا میں ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر محمد جعفری ملک نے ایرانی آرٹ اور تارِیخ پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت مسیح(ع) اور مریم(س) پر ایمان کو اہم قرار دیتے ہویے کہا: قرآن مجید میں حضرت مریم کے نام سے سورہ موجود ہے اور ہم حضرت مریم (س) کو چار آسمانی خواتین میں سے ایک شمار کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے کہ  حضرت مسیح(ع) بارہویں امام کے ساتھ  عدالت و صلح کے قیام کے لیے اکٹھے آئیں گے۔

 

آرٹ میں عشق الھی کا جلوہ

انجمن خطاطی منیلا کی سربراہ اور ایرانی خطاط تندیس تقوی نے کہا کہ ہمارے اجداد کی تاریخ کے برابر آرٹ کی تاریخ موجود ہے اور اس میں عشق الھی کا جلوہ بھی موجود ہے۔

انکا کہنا تھا: ہمارے اجدا نے غاروں کے اندر، صحرا میں، درختوں اور حیوانات کے جلد پر حیرت انگیز خطاطی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انکی میراث نسل در نسل ہم تک منتقل ہوتی رہی ہے اور تاریخ کے اوراق انکے کارناموں اور خدمات سے بھری پڑی ہیں۔


نستعلیق؛ اسلامی خطاطی کی دلہن

تندیس نقوی نے دو خطوں کے ملاپ سے نستعلیق کے ایجاد کو بہترین کارنامہ قرار دیا اور قرآنی خطاطی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قرآن تمام دیگر آسمانی کتابوں کی تصدیق کرتے ہویے انبیاء کو بہترین رہنما قرار دیتا ہے۔

سینٹ پل اسکول کے طلبا نے فارسی خطاطی سے آشنائی حاصل کی اور فارسی خطاطی کی مشق کا مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ فلپاین کی اکثر یونیورسٹیوں کے تحت اپنے اسکول قایم کیے جاتے ہیں ۔/ ۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬