رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی تکرار کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکہ سخت شرائط میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور بڑا شیطان سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑےگا۔
مائیک پمپئو نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں واضح طور پر کہا ہے کہ امریکہ سخت شرائط میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جس نے سعودی عرب کی تیل کی دو تنصیبات پر یمنی فورسز کے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا حالانکہ یمنی فورسز اور انصار اللہ نے ارامکو پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور اس سے پہلے بھی یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ نے سعودی عرب کے متعدد ايئر پورٹس اور دیگرحساس جگہوں کو نشانہ بناچکی ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ رائے عامہ کو منحرف کرنے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے آرامکو پر حملے کا جھوٹا اور بے بنیاد الزآم ایران پر عائد کررہا ہے ۔
ادھر چین اور روس نے امریکی الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس سلسلے میں غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔