مودی سرکار سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں جبری پابندیوں کا آج 46 واں روز ہے، تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔
ھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔
ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے،کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں۔
کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
دوسری جانب نظر بند حریت رہنما سید علی گیلانی نے پریس کانفرنس کرنے کی کوشش کی تو بھارتی فورسز نے صحافیوں کو ان کے گھر داخل ہونے سے روک دیا۔
فورسز نے صحافیوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت گرفتاری کی دھمکی بھی دی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے