27 September 2019 - 14:21
News ID: 441380
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی ریپورٹ کہ مطابق ، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ، جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے کشمیر میں انسان سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی کھوکھلی عالمی تنظیموں نے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لئے کوئی کام انجام نہیں دیا۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا، بحرین اور یمن میں ہونے والے مظالم پر بھی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ خطیب جمعہ نے دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے 8 سالہ دفاع مقدس میں اللہ تعالی کی ذات پر اعتماد کرتے ہوئے اپنا بھر پور دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان اگر حضرت امام حسین علیہ السلام کے پرچم کے سائے ميں جمع ہوجائیں تو وہ اپنی اسلامی عظمت کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حسینی پرچم اسلامی اور الہی پرچم ہے ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام محبوب خدا کے محبوب ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ہمیں ظالم کے مقابلے میں حریت اور استقامت کا درس دیا ہے ہمیں حسینی پرچم کے سائے میں اس دور کے یزیدوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اس دور کے یزید ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬