‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2019 - 23:45
News ID: 441568
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے فردو ایٹمی پلانٹ میں ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی لانے کے لئے چوتھا قدم اٹھا لیا ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ صدرمملکت اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے بدھ سے اٹھائیس کیلوگرام کیپسٹی والے سیلنڈر کو جس میں دوہزار کیلوگرام یو ایف سکس ہیگزا فلورائد گیس موجود ہے ، آئی اے ای اے کے انسپیکٹروں کی نگرانی میں یورے نیئم افزودگی کے نطنز پلانٹ سے فردو پلانٹ میں منتقل کرنے کے بعد ہیگزا فلورائڈ گیس کو سینٹری فیوجز میں انجیکٹ کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ تہران بدھ سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا چوتھا مرحلہ شروع کردے گا اور تمام فریقوں کو جان لینا چاہئے کہ ایران یکطرفہ طور پر ایٹمی سمجھوتے کی پابندی نہیں کرسکتا۔

حسن روحانی نے تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ ایران کا چوتھا قدم بھی گذشتہ تین مرحلوں کی طرح قابل واپسی ہے اور اگر تمام فریق معاہدے پر عمل کرنا شروع کردیں گے تو اسلامی جمہوریہ بھی اس راستے پر واپس آجائے گا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬