06 November 2019 - 23:49
News ID: 441569
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کوصوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کوصوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سابق نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام طبرسی کی کئی برسوں تک صوبہ میں خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حجۃ الاسلام محمد باقر لائینی کو صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ اور ساری کا امام جمعہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ مازندران کو ملک کے ممتاز صوبوں میں قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی کامیابی اور دفاع مقدس کے دوران صوبہ مازندران کے مؤمن اور مخلص عوام نے اپنی شاندار وفاداری اور خدمت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس خطے کے عوام کی خدمت بہت ہی اہم اور نمایاں کام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ساری کے نئے امام جمعہ کو عوام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے پر تاکید کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی توفیقات میں اضافہ کی دعا طلب کی ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬