رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی ثقافتی سفیر محمد علی ربانی نے میلاد النبی کے حوالے سے تبریکی پیغام میں کہا کہ خانہ فرھنگ ایران کے تعاون سے گذشتہ بیس سالوں سے عید میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے موقع پر قرآنی مقابلوں کا اہتمام کیا جارہا ہے اور ہفتہ وحدت کا پروگرام اب معمول بن چکا ہے۔
ایرانی ثقافتی سفیر نے خانہ فرھنگ ایران دھلی نو کے پروگرام کے حوالے سے کہا: بیسویں حفظ و قرات کے مقابلوں میں اس سل ۲۲۵ امیدوار شریک تھے۔
انکا کہنا تھا: ۱۲۸ منتخیب طلباء میں ۴۸ حفظ اور ۷۹ دیگر حسن قرآت کے امیدوار شریک ہیں جنکے درمیان اگلے تین دن تک مقابلے منعقد ہوں گے۔
ربانی کے مطابق انڈیا کے سولہ شہروں سے طلباء مقابلے میں شریک ہیں اور جیتنے والوں کو انعامات کے علاوہ ایران کے بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی بھی دی جائے گی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز ایران جج قاری سیدمرتضی سادات فاطمی کی تلاوت سے شروع ہوا جبکہ ججز میں دو ایرانی اور دو انڈین ماہرقرآن شریک ہیں۔
سیدمرتضی سادات فاطمی اور انڈیا کے جج عزادار عباس نے مقابلوں کے حوالے سے شرائط بیان کیا۔
تقریب سے جمعیت علما ہند کے محمد جاوید قاسمی نے بھی خطاب کیا۔/۹۸۹/ف