‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2019 - 23:05
News ID: 441598
فونت
عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی الصدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق میںم داخلت کا سلسلہ ختم نہ کیا تو کئی ملین مظاہرین کے ذریعہ عراق سے امریکہ کا خاتمہ کردیا جائےگا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی سومریہ سے رپورٹ کے مطابق، عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی الصدر نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے عراق میں مداخلت کا سلسلہ ختم نہ کیا تو کئی ملین مظاہرین کے ذریعہ عراق سے امریکہ کا خاتمہ کردیا جائےگا۔

مقتدی صدر نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو عراق میں فتنہ و فساد پھیلانے اور عراق کو شام بنانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

مقتدی صدر نے امریکہ کے زیر نظر قبل از وقت انتخابات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ کی سرپرستی میں قبل از وقت ہونے والے انتخابات پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

مقتدی صدر نے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں مداخلت کرتا ہے۔ اور اب ہم امریکہ کی مداخلت کر برداشت نہیں کریں گے۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬