12 November 2019 - 23:25
News ID: 441603
فونت
مرکزی نائب صدر ضامن علی کا کہنا تھا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ضامن علی نے لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا استعمار شیعہ سنی کا دشمن نہیں بلکہ وہ اسلام کا دشمن ہے، ہمیں جان لینا چاہئے کہ دشمن ملت اسلامیہ کو ہر طریقے سے شکست دینے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن ہمیں اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول ص پر عمل پیرا ہو کر یکجا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے پر مسرت اور مقدس مہینے میں مملکت خداداد پاکستان کی تمام قوتوں کو غور و فکر کرنا چاہیے کہ دشمن ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قوم اور امت بن ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک باوقار ملک کے باسی ہیں اور اس کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او پاکستان 12 سے 17 ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منا رہی ہے ہفتہ وحدت کے تحت ملک بھر میں سیمیناروں میں تمام مکاتب فکر کے زعما کو دعوت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کی ضرورت جتنی اس دور میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی، جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ پھیلائے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے سلسلے میں سیمینارز کا جاری ہیں جن میں شیعہ سنی وحدت کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت نے اسلام اور پاکستان کو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور چیز نے نہیں پہنچایا۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬