رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلمینٹ میں امریکی جرائم کیخلاف جوابی رد عمل دینے کا بل پاس کیے جانے سے پاسداران انقلاب فورس کیلئے 2 کروڑ یورو کی بجٹ کا تعین کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، اس منصوبے، جس کی تائید 270 ممبران پارلیمنٹ نے کی ہے، کو منگل کے روز ایرانی اسپیکر کے ذریعے صدر مملکت کیلئے بھیجا گیا تا کہ اس کے نفاذ ہونے کا حکم دیا جائے۔
اس کے علاوہ ایرانی پارلمینٹ کے اراکین نے ایرانی سپریم لیڈر کے نام میں ایک خط میں امریکی ہاتھوں جنرل قسام سلیمانی کی شہادت کیلئے امریکہ کیخلاف سخت انتقامی کاروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی کی شہادت پر آپ نے اپنے پیغام میں جس "سخت انتقام" کا ذکر کیا ہے وہ ان دونوں کے دوران، ایرانی قوم کا عوامی مطالبہ بن گیا ہے اور یہ "سخت انتقام" اگر "مناسب"، "براہ راست" اور "فوجی کاروائی" کی صورت ہو اور اس جلد از جلد اس کا نفاذ ہوجائے تو اسے یقینا امریکی کھوکھلے پن طاقت کا اختتام ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومهدی المهندس" شہید ہوگئے۔
امریکی ڈرون حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ پیر کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امامت میں تہران میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی۔