18 February 2020 - 19:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442131
فونت
جرمنی کے مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام دشمن انتہاپسند گروہوں سے ان کی حفاظت کے لئے مزید انتظامات کریں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے مسلمانوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام دشمن انتہاپسند گروہوں سے ان کی حفاظت کے لئے مزید انتظامات کریں۔

جرمن پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف صوبوں کی دس مسجدوں پر دائیں بازو کے ایک انتہاپسند دہشتگرد گروہ کے عناصر نے حملے کئے ہیںجرمن ذرائع ابلاغ نے بھی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دہشتگردوں کے گھروں کی تلاشی سے پتہ چلا ہے کہ تمام دہشتگردوں کا تعلق جرمنی سے ہے اور ان کے پاس سے مشین گن اور گرینڈ سمیت مختلف قسم کے آتشیں ہتھیار ملے ہیں ۔

جرمنی کے مسلمان پہلے بھی مسجدوں ، اسلامی مراکز اور مسلمانوں کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اپنی تشویش کا اظہار اور سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

یورپی ممالک میں داعش کے دہشتگردانہ حملوں کے بعد مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا اور اسلام دشمن اقدامات کو بڑھاوا ملا ہے جس کی بنا پر مسلمانوں کو مشکلات اور خوف و ہراس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےمغربی حکام اور ماہرین کو اعتراف ہے کہ یورپ میں حالیہ بدامنی کی وجہ ، مغرب کی جانب سے شام و عراق میں دہشتگرد گروہوں کی بے دریغ حمایت ہے۔

مغربی ممالک کو اس وقت یورپ سے تعلق رکھنے والے داعش دہشتگردوں کی واپسی کے مسئلے کا سامنا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین