21 February 2020 - 12:50
News ID: 442150
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی (رح) میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا.

رسا نیوز ایجنسی کے سیاسی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی (رح) میں صندوق نمبر ۱۱۰ پر اپنا ووٹ ڈالا۔


حضرت آیت‌الله خامنہ ای نے اپنا حق ووٹ کے استعمال کے بعد اپنی تقریر میں فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کا ضامن ہے اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے، انتخابات کا دن عوام کے سول یا شہری حق و حقوق کا دن ہے اور جو ووٹ دینے کیلئے آتے ہیں اور اپنے ملک کے امور کو چلانے میں شریک ہوتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔ انتخابات میں شرکت شرعی ذمہ داری اور ملک کے قومی مفادات کی ضمانت ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے انتخابات کو ملک کے قومی مفادات کی ضمانت قراردیتے ہوئے فرمایا: جو شخص قوم کے مفادات سے محبت رکھتا ہے وہ انتخابات میں شرکت کرےگا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ ڈالنے کے سلسلے میں قوم کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: میری ہمیشہ کی طرح یہی سفارش ہے کہ عوام دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ ڈالیں اور اسے دن کی آخری ساعات تک مؤخر نہ کریں ۔

حضرت آیت‌ الله خامنہ ای نے فرمایا: ہر شہر کے باشندوں کو وہاں کے نمائندوں کی تعداد کے مطابق اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے مثلا تہران میں 30 نمائندے ہیں تو یہاں 30 نمائندوں کو ووٹ دیں، کیونکہ یہ کام قوی پارلیمنٹ کی تشکیل میں مؤثر ثابت ہوگا۔

انہوں نے ایرانی قوم کے لئے انتخابات کو اللہ تعالی کی برکت کا باعث قراردیا اورشاندارانتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا۔

ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کے لئے 7000 سے زائد امیدوار ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ایران بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔

ایران کے مرکزی الیکشن آفیس کے مطابق،83 ملین ایرانیوں میں سے تقریبا 57 ملین اور 918 ہزار افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں اور آج جمعے کے دن پولنگ میں حصہ لیں گے.

پہلی بار ووٹ ڈالنے کے اہل دو ملین سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالنے کے لئے بڑے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬