27 February 2020 - 20:48
News ID: 442194
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے جو خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے دہشت پھیلانے کی بجائے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔

زندہ اور بہادر قومیں چیلجنز سے نبردآزما ہونے کے لیے بہترین حکمت عملی اختیار کرتی ہیں۔کرونا وائرس کے حوالے سے جو خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے وہ کسی بھی اعتبار سے درست قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بیس کروڑ کی آبادی میں چند مشتبہ کیسز کو بنیاد بنا پورے ملک پر خوف کی فضا طاری کرنے کے مقاصد کا تمام پہلووں سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے عوامی پروپیگنڈہ ”جتنے منہ اتنی باتیں“ کے مصداق اور حقیقت سے عاری ہے۔ حکومتی سطح پر بھی اس حوالے سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بیماری کو بنیاد بنا کر کسی پڑوسی سے قطع تعلق کر لینا اخلاقی اعتبار سے ایک نامناسب عمل ہے۔چین، ایران سمیت دیگر متعدد ممالک کے ساتھ ہمارے روابط پائیدار اور برادرانہ ہیں۔ مشکل وقت میں انہیں تنہا چھوڑنے کی بجائے تعاون کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس بلاشبہ ایک آفت ناگہانی ہے لیکن اس کے نام پر پھیلانے جانے والے ہراس اور خوفناک مہم کو عالمی سازشوں کے تناظر میں دیکھنا بھی ضروری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬