17 March 2020 - 20:14
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442326
فونت
محمد علی الحوثی :
یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے امریکہ نے عام ہتھیاروں کے ذریعہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انقلابی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس امریکہ کی پیداوار ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ انسانیت کا دشمن ہے امریکہ نے عام ہتھیاروں کے ذریعہ افغانستان، عراق، شام اور یمن میں ہزاروں افراد کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ، اب اس نے اپنے دشمنوں کے خلاف بائیو لوجیکل جنگ کا آغاز کیا ہے۔

محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب بھی امریکہ کے بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ اگر سعودی عرب نے یمن میں اس مہلک وائرس کو پھیلانے کی کوشش کی تو اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے بیان کیا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحاد کے زير کنٹرول علاقوں ميں ہنگامی حالت نافذ نہیں کی گئی اور یہ صورتحال خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ یمن میں کورونا پھیلانے کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہوں گے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین