رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے خاتمے پر زور دیا اور کہا ہے کہ یہ پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
انہوں نے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تباہ کن اثرات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی دولت مند معیشتوں کو کمزور اور غریب معیشتوں کا قرض ادا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
عمران خان نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ایرانی قوم کی کورونا وائرس پھیلنے کو روکنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا دنیا میں غربت اور بھوک کو بڑھاتا ہے اور پاکستان میں کرونا کے شدید پھیلنے کی صورت میں ملک کی بیمار معیشت کی مدد کے لئے حکومتی کوششوں کو مختلف مشکلات کا سامنا ہوگا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 16169 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان میں سے 988 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا وائرس سے 152 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس کے بعد کل کیسز کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 730 ہوگئی ہے جب کہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد 5 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہے۔