22 March 2020 - 17:53
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442353
فونت
روس کی وزارت خارجہ :
روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تہران کے خلاف امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس سے قبل بھی ویانا میں اقوام متحدہ کے ادارے میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف نے ایران کے خلاف امریکی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

روسی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں فرنٹ لائن پر ہے لہذا اس کے خلاف امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ ایران کو کورونا وائرس کے خلاف لڑنے میں عالمی امداد مل سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے کورونا وائرس کے دوران بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی پالیسی کو جاری رکھی ہوئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین