26 March 2020 - 13:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442383
فونت
ضیف الله الشامی :
یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی 5 سالہ جارحیت میں سعودی عرب کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات ضیف الله الشامی نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے 5 سال پورے ہونے پر کہا کہ سعودی جارحیت کے مقابلے میں یمنی عوام کی مزاحمت اور پائمردی اس بات کا باعث بنی کہ یمن پر سعودی جارحیت کا آغاز یمن میں قومی پائمردی کا دن قرار پائے۔

ضیف الله الشامی کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کی 5 سالہ جارحیت میں سعودی عرب کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحاد کی جانب سے وحشیانہ جارحیت کا سامنا ہے جو مارچ دوہزار پندہ سے فضائی اور زمینی حملوں کی صورت میں روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔ سعودی جارحیت کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس وقت یمن کو شدید طور پرغذائی اشیاء اور دوا کی قلت کا سامنا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں