05 April 2020 - 21:43
News ID: 442445
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق نے کرونا وائرس پھیلاؤ کے دوران "انسانی حقوق کا سراب" اور "اسلامی انسانی وقار کی حقیقت" سے متعلق ایک بیان جاری کردیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق نے کرونا وائرس پھیلاؤ کے دوران "انسانی حقوق کا سراب" اور "اسلامی انسانی وقار کی حقیقت" سے متعلق ایک بیان جاری کردیا۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مغربی انسانی حقوق میں انسانوں کے حقوق زندگی سے متعلق معاشی مفادات کی برتری واضح ہے؛ اقوام کے حقوق کے بارے میں مغربی ممالک کے تاریخی طرز عمل کا جائزہ لینے سے انسانیت اور انسانیت کیساتھ ان کے غیر انسانی رویے کی حقیقت کا پتہ چل سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مغربی حکومتوں کے انسانی حقوق کے کارنامے میں لاکھوں بے گناہ لوگوں کے قتل کا ریکاڈ کیا گیا ہے۔

لیکن وہ پھر بھی میڈیا پروپیگنڈوں اور دیگر قوموں کو دھوکہ دینے کے ذریعے خود کو انسانی حقوق کے داعی اور دیگر آزاد ریاستوں کو انسانی حقوق کی خلاف وزری کرنے والے کے طور پر مظاہرہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی ملکوں کا یہ سلوک محض ایک صلح حربہ یا کہ غلطی کا معاملہ نہیں بلکہ وہ "طاقت اور دولت رکھنے والوں کی اصلیت کے مفادات" ہے جو ان ممالک پر حکمرانی کرنے والی لبرل ازم کی ثقافت میں انسانوں اور انسانی حقوق کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

بیان میں مزید آیا ہے کہ وہ اپنے اس نقطہ نظر کے مطابق مقبوضہ فسلطین میں ناجائز صہیونی ریاست پر قبضہ جمانے، سعودی عرب کی دوسرے ملکوں پر جارحیت اور دہشتگرد گروہوں کی انتہاپسندی کی حمایت کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ جب وہ مغربی ایشین خطے میں اپنی پالیسیوں کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کو صرف اڑبوں ڈالر خرچ کرنے اور ان کو ضائع کرنے پر تشویش ہے لیکن وہ کبھی اپنے غاصبانہ اقدامات کی وجہ سے لاکھوں بے گناہ انسانوں کو زندگی کے حق سے محروم کرنے کی نہ بات کرتے ہیں اورنہ ہی ان کو اس حوالے سے کسی بھی طرح تشویش ہے کیونکہ ان کے مفادات کے سامنے انسانی حقوق کا کوئی جگہ نہیں ہے بلکہ حتی خود انسان کا کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

کرونا نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی جھوٹے روپ کو بے نقاب کیا

کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے ایک بار پھر مغربی حکومتوں خاص طور پر امریکیوں کے انسان دشمن چہرے سے انسانی حقوق کے جعلی تحفظ کے پردے کو اٹھا لیا ہے اور تمام سادہ لوح لوگوں کو یہ ثابت کردیا ہے کہ لبرل نظاموں میں سرمایہ داروں کے مفادات کے سامنے کوئی بھی چیز حتی کہ اپنے شہریوں کی زندگی کا کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬