ہر سال کے مانند اس سال بھی رھبر معظم کی شرکت کے ساتھ قرآن محفل منعقد ہوگی تاہم اس بار یہ محفل آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم حضرت آیتالله العظمی خامنهای کے آفس کے مطابق اس سال کورونا بحران کی وجہ سے محفل انس با قرآن نامور قرآء کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوگی تاہم عوام کی شرکت نہیں ہوگی اور محفل آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔
مذکورہ محفل انس با قرآن اول رمضان یعنی بروز ہفتہ سے روزانہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے منعقد ہوگی۔
آن لائن؛محفل انس با قرآن کریم رهبر معظم انقلاب کے ہمراہ
مذکورہ محفل مختلف ایرانی چینلز اور KHAMENEI.IR کی ویب سائٹ سے نشر ہوگی۔/۹۸۸/ن
Comments
ماشاء اللہ خدا سب کو توفیق دے رھبر کی ہمراہی قران پڑھنے کی
Answer
احسنت
Answer
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے