حجت الاسلام عارف حسین واحدی :
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے۔
بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔ اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہونا مستحسن اقدام ہے، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے