07 July 2020 - 02:39
News ID: 443097
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(۱۳)؛
مجلس علماء ھند کے جنرل سکریٹری نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی کی سخت مذمت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ھند کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام و المسلمین سید کلب جواد نقوی نے اپنے مذمتی بیانیہ میں سعودی اخبار کے ذریعہ آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی اہانت پر سخت عکس العمل پیش کیا ۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

باسمہ تعالی

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ کے حق میں سعودی اخبار’الشرق الاوسط‘ کا عمل عالم اسلام میں اشتعال انگیزی اور تفرقہ کی کوشش ہے، ان کا اہانت آمیز رویہ ناقابل برداشت ہے ۔

اس وقت سعودی عرب بوکھلاہٹ کا شکار ہے کیونکہ اس کی تمام تر سازشیں اور مکروہ منصوبے اسلامی قیادت نے بے کار بنادیے ہیں ۔ مرجعیت کی طاقت اور اس کی عظمت سے دشمن بخوبی واقف ہے اس لئے وہ ان کی شان میں گستاخی کرکے اپنی بھڑاس نکالنے کی کوشش کررہاہے ۔

مختلف محاذوں پر سعودی اتحاد کو شکست نصیب ہوئی ہے جس کے بعد وہ مسلسل کھسیاہٹ کا شکارہے۔خاص طورپر داعش کے خاتمے نے اس کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی کمرتوڑ دی ہے ۔ سعودی عرب بخوبی جانتا ہے کہ داعش کے خاتمے میں آیت اللہ سیستانی مد ظلہ کے فتوے نے اہم کردار اداکیاہے ،یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی دشمنی میں اندھا ہوگیا ہے ۔

اخبار’الشرق الاوسط‘ نے اپنے آقاوں ’امریکہ و اسرائیل‘ کی خوشنودی کے لئے مرجع عالیقدر کی اہانت کی ہے اس سے ان کی غلامانہ ذہنیت بے نقاب ہوگئی ۔ یہ اخبار عالم اسلام میں تفرقہ پردازی اور انتشار و اختلاف کی کوششوں میں ملوث رہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

اس وقت مرجعیت کے دشمن مختلف لبادوں میں ہمارے درمیان موجود ہیں ان کی شناخت اور بائیکاٹ ضروری ہے ۔ یہ دشمن کبھی باہر سے حملہ ور ہوتا ہے اور کبھی ہمارے درمیان ہی سے ہمارے عقائد پر حملے کرتاہے ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

سید کلب جواد نقوی
جنرل سکریٹری مجلس علماء ھند  

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬