07 July 2020 - 02:08
News ID: 443094
فونت
شیعہ مرجعیت کی اہانت(۱۰)؛
مجلس علما ھند شعبہ قم کے صدر حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا زرارہ رضوی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توھین پر مذمتی بیانیہ صادر کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علما ھند شعبہ قم کے صدر حجت الاسلام و المسلمین سید احمد رضا زرارہ رضوی نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کی جانب سے ایت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توھین پر مذمتی بیانیہ صادر کیا۔

اس بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

مرجعیت کی توھین ،آل سعود کی سیاسی شکست اور بوکھلاھٹ کا کھلا ثبوت ہے

آیت اللہ العظمی سیستانی حفظہ اللہ کے تاریخ ساز فتوے نے دشمن کی سازش کو نقش برآب کردیا داعش اور انکے آقاؤں کی سازش کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

آج اسی شکست کی بوکھلاھٹ میں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثل ان پر صادق ارہی ہے اور یہ جب ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہو چکے تو اب مرجعیت کی توھین کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اس حقیقت سے بے خبر کہ اس شجرہ طیبہ کی پشت پر کسی ذمہ دار اور وراث حقیقی مذھب حق کا ہاتھ ہے اور شاید وہ یہ بھی بھول گئے کہ بلندیوں کی طرف تھوکنے سے غلاظت پلٹ کر اپنے ہی چہرے پر آتی ہے اور تاریخ بھی ایسے واقعات سے بھری ہے کہ جب جب مرجیعت کے خلاف کسی نے کسی بھی انداز سے حملہ کیا ہے تو سوائے ذلت کے اس کے ہاتھ کچھ نہیں آیا اور انشاءاللہ آج آل سعود کو بھی سوائے ذلت کے کچھ نہیں ملنے والا۔

احمد رضا زرارہ 
صدر مجلس علما ھند شعبہ قم

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬