06 July 2020 - 15:38
News ID: 443091
فونت
عرب ذرائع کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے سابق وزیر اعظم اور سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں فلسطینی عوام کی استقامت اور جد وجہ

رسا نیوز ایجنسی کی المیادین سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ نے فلسطینی تنظیم حماس کے سابق وزیر اعظم اور سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خط کے جواب میں فلسطینی عوام کی استقامت اور جد وجہد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ہنیہ کے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ فلسطین میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بارے میں آپ کے خط کو غور سے ملاحظہ کیا ہے۔

فلسطینی عوام کی استقامت، مجاہدت اور مزاحمت کی وجہ امریکہ اور اسرائیل کی تمام گھناؤنی سازشیں کمزور اور ناکام ہوگئی ہیں جبکہ فلسطینی عوام کی استقامت اور مزاحمت امت مسلمہ کی سرافرازی اور سربلندی کا سبب بنی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: میں فلسطینی مجاہدوں کی استقامت اور مجاہدت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور غاصب صہیونی حکومت پر فلسطینی عوام کی فتح اور کامیابی پر یقین رکھتا ہوں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ماضی کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا اور ایران ،فلسطینیوں کی حمایت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا۔ اللہ تعالی اسرائیل کو نابود اور فلسطینیوں کی طاقت اور قدرت میں اضافہ فرمائے۔/۹۸۸/ ن

منبع: مہر 

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬