06 July 2020 - 15:35
News ID: 443090
فونت
کربلائے معلی عراق میں حرم حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز کے تعاون سے کلاسز شروع کی جارہی ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علمدار کے قرآنی شعبے کے ڈائریکٹر«شیخ جواد النصروای» کا آن لاین قرآنی کورسز بارے کہنا تھا: گرمیوں میں منعقد ہونے والا قرآنی کورسز عراق اور پوری دنیا میں کورونا کے پیش نظر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

النصروای کے مطابق کورس میں ۶ تا ۱۵ سال کے بچے شریک ہوں گے، رجسٹریشن کے فون نمبر جس پر ٹیگرام نصب ہو اور ایڈریس lkafeel.net/quran/register.php?i=۱ پر فارم پر کرکے نام لکھوایا جاسکتا ہے۔

انکا کہنا تھا: خواہشمند طلباء اگلے منگل تک عراق کے اندر اور بیرون ممالک سے نام لکھوا سکتے ہیں۔

دوسری جانب اداره اوقاف عراق کی جانب سے آن لائن مقابلہ حسن قرآت کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

عراق کے شعیہ ادارہ اوقاف سے وابستہ قومی قرآنی مرکز کے مطابق خواہشمند قرآء اور طلباء (۱۵ جولائی ۲۰۲۰) سے مقابلہ میں شرکت کے لیے نام لکھوا سکتے ہیں۔

قرآنی مرکز کے ڈائریکٹررافع العامری کا اس بارے میں کہنا تھا: ادارے کے تعاون سے جلد دیگر آن لائن سرگرمیاں شروع کی جارہی ہیں جنمیں سے ایک مقابلہ حسن قرآت ہے۔

انکا کہنا تھا: قومی قرآنی مرکز کے ہال میں مقابلہ حسن قرآت مختلف سوشل میڈیا کے علاوہ ادارہ اوقاف سے وابستہ ریڈیو «الیقین» سے نشر ہوگا جبکہ قرآنی دروس اور خواتین کے لیے بھی پروگرامز شروع کیے جارہے ہیں۔

العامری کا کہنا تھا: عراقی مراجع اور علما کی تاکید کے پیش نظر عوام کی صحت کی وجہ سے آن لاین پروگرامز منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬