09 July 2020 - 01:16
News ID: 443115
فونت
جامعةالمصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی میں ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "قرآن و گیتا کے معاشرتی اور عقلی و فکری شعبوں میں تربیتی تعلیمات کے تقابلی جائزہ"کے موضوع پر مولانا سید عباس مھدی حسنی نے امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا-

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعة المصطفی بین الاقوامی یونیورسٹی کے مدرسہ امام خمینی میں ایجوکیشنل سائنسز شعبہ میں "قرآن و گیتا کے معاشرتی اور عقلی و فکری شعبوں میں تربیتی تعلیمات کے تقابلی جائزہ"کے موضوع پر مولانا سید عباس مھدی حسنی نے امتیازی نمبروں سے ڈاکٹریٹ مکمل کرلیا- موصوف کے مطابق مذکورہ موضوع پر تھیسز تحریر کرنے کا مقصد امن پسند سماج کی تعمیر ہے یعنی قرآن اور گیتا کے معاشرتی اور مشترکہ تربیتی تعلیمات سے آشنائی اور متعلقہ فرائض پر عمل درآمد' معاشرہ کی تربیت اور اصلاح کا موجب ہے۔

اسی طرح عقلی اور فکری شعبے میں خدا کی نشانیوں میں غور و فکر' ' عقلی توانائیں کی تربیت کے لئے میدان کی فراھمی 'رکاوٹوں کی برطرفی اور ادراکی قدرت کے رشد کی روشوں کے استمال کرنے سے انسان کی عقلی قوت کو ارتقاء اور کمال ملتا ہے۔

ذکر شدہ دونوں شعبوں میں مشترکہ تربیتی تعلیمات کے انتخاب اور عمل کے نتیجہ میں قرآن اور گیتا کے ماننے والوں میں فکری اور معاشرتی ارتقاء پیدا ہوگا اور اس رشد کے نتیجہ میں انسان دشمن سازشیں ناکام ہوں گی اور سب مل جل کر امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کریں گے۔/۹۸۸/ن

قرآن اور گیتا کی تربیتی تعلیمات پر پی-ایچ- ڈی مکمل

قرآن اور گیتا کی تربیتی تعلیمات پر پی-ایچ- ڈی مکمل

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬