08 July 2020 - 12:54
News ID: 443112
فونت
آغا سید حامد علی شاہ موسوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین نے اپنے بیان میں ایت اللہ سیستانی کی توھین پر عکس العمل پیش کرتے ہوئے کہا: اختلاف کو توہین کا لبادے اوڑھانا خطرناک ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور شیعہ عالم دین آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپنے بیان میں سعودی جریدے کی جانب سے عراقی مراجع آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی توہین کی مذمت کی اور کہا: علمی اختلافات رحمت ہے جن سے علم منجمد نہیں ہوتا مگر اختلاف کو توہین کا لبادے اوڑھانا خطرناک ہے۔

انہوں یہ کہتے ہوئے کہ مراجع عظام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں کہا: مادیت پرست علما نے عوام کو دین سے دور کیا ہے ۔

آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سب سے بڑا مرجع اللہ ہے تاکید کی: حکیم الامت علامہ اقبال نے مدینہ و نجف کو مسلمانوں کی مرجع گاہ قرار دیا، اللہ نبی اور معصومین کے بعد قرآن اور روایات حدیث و علم الرجال پر مکمل عبوررکھنے والے مجتہدین و مراجع سے رجوع کیا جاتا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬