رسا نیوز ایجنسی کے عالمی بخش کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدر الدین قبانچی نے اس ہفتہ اپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں بیان کیا : عراق کے وزیر اعظم کا ایران کا سفر ایک صحیح قدم ہے اور ایران و عراق دو ہمسایہ و دوست مملک کے درمیان تعلقات میں مضبوطی کا صحیح وقت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عراق کی عوام اچھے تاثرات مشاہدہ کرے گی ۔
انہوں نے محرم و ایام عزا کے نزدیک ہونے پر بیان کیا : تمام عزاداران سے امید کرتا ہوں کہ امور صحت کے اصول کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کی جائے اور طبی عملہ جو مسلسل زحمت کر رہے ہیں ان کی خدمت میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور امام حسین علیہ السلام کے ذاکرین و خطباء سے امید ہے کہ اپنی مجالس و تقاریر کو آن لائن انجام دینے کی کوشش کریں اور پیغام امام حسین علیہ السلام پہوچانے میں کسی بھی طرح سے کوتاہی نہ ہونے پائے ۔
حجت الاسلام قبانچی نے امریکا کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا میں گذشتہ مہینہ سے بجٹ میں کمی دیکھنے کو مل رہا ہے اور اسی طرح اندرونی حالات بحرانی ہیں لوگ سڑکوں پر نکل چکے ہیں جسے فوج سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے اور فوج بغیر کسی رعایت کہ ان کو کچل رہی ہے اور اسی طرح یورپ ، چین اور روس سے تعلقات متزلزل ہو چکے ہیں یہ سب امریکا کی تباہی کی نشانی ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : عراقی عوام کو صیہونی ظالم حکومت کی سازش سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔