12 August 2020 - 12:04
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443436
فونت
حجت الاسلام اشفاق وحیدی :
شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ، دونوں مل کر محرم الحرام میں نواسہ رسول ص کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق خراج تحسین پیش کرتے ھیں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے حالیہ ایک نام نہاد شخص فرقہ واریت پھیلانے کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ھوئے کہی پاکستان میں ملک دشمن عناصر محرم سے قبل فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،حکومت ان عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : یہ وہی استعماری ایجنٹ ہیں جنہوں نے سابقہ دور میں فرقہ واریت دھشت گردی کے ذریعہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کاروائیوں میں مشغو رہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فورسز سرچ آپریشن کے ذریعہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے

شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا : پاکستان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے ، دونوں مل کر محرم الحرام میں نواسہ رسول ص کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق خراج تحسین پیش کرتے ھیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا :اس قسم کے عناصر جو سنیت کے بھیس میں مجالس اور جلوس کی روکنے کی باتیں کر رہے ھیں اور حکومت اور ریاستی اداروں کو دھمکی دے رہے ھیں ھم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

اشفاق وحیدی نے کہا : عزاداری امام حسین ع ھمارا جمہوری آئینی اور قانونی حق ہے کوئی قانون اور ملاں اسے روک نہیں سکتا ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے  ۔

انہوں نے وضاحت کی : ھم ایسے عناصر کو جو ملک میں افراتفری پھیلانے کے کوشش کر رہے ھیں شیعہ سنی ملک کر اتحاد وحدت کے ذریعہ ناکام نامراد بنا دیں گے ۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین ع اور مجالس عزاء میں کسی قسم کی رکاوٹ کو قابل قبول نہی کیا جائے گا

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬