18 August 2020 - 14:12
News ID: 443484
فونت
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی:
ملبرون آسٹریلیا کے شیعہ عالم دین نے عالم اسلام کے مسائل میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشاور ایت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے مجمع تقریب بین المذاھب کے سابق سربراہ ایت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال پر اپنے تعزیتی خط میں ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

اناللّٰہ وانا الیہ راجعون

موت العام موت العالم

ایت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کی وفات ایک المناک سانحہ ہے جسے سن کر بہت دکھ و درد ہوا، تحریک انقلاب جمہوری اسلامی اور مجمع تقریب بیں المذاھب کے لیے مرحوم کا نمایاں کردار اور خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

ایت اللہ تسخیری رہبر معظم کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں سے تھے یقیناً ان کی وفات سے بہت بڑا خلا پیدا ھوگیا ہے۔

مرحوم نے اتحاد وحدت اسلامی کے لیے اپنی زندگی وقف کردی تھی ۔ ملت اسلامیہ، اسلامی اتحاد کے فروغ میں ایت اللہ تسخیری کے کردار کو اور اپ کی کوششوں کوھمیشہ زندہ رکھے گی۔

ہم! اس عظیم سانحہ اور المناک وفات پر امام زمانہ(عج) رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، مراجع عظام تقلید، علماء، طلاب، مدرسین حوزہ علمیہ، اہل خانہ اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں نیز خداوند متعال کی بارگاہ میں اپ کی مغفرت و علو درجات کی دعا کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ن

ایت اللہ تسخیری کی تحریک انقلاب اور خدمات کوھمیشہ یاد رکھا جائے گا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬