08 September 2020 - 14:34
News ID: 443672
فونت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ۱۵ ستمبر سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے ۱۵ ستمبر سے مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاق کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری کے مطابق ملک کورونا کے خطرے سے کافی حد تک باہر نکل آیا ہے، لہذا 15 ستمبر سے تمام دینی مدارس اپنی تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 15 ستمبر سے مدارس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

علامہ افضل حیدری کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬