26 March 2013 - 14:15
News ID: 5243
فونت
سعودی عرب قطیب کے خطیب جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب قطیب کے خطیب جمعہ نے واٹیکن کے نئے پوپ کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی دنیا کے دینی مراکز کو چرچ کے نظم و ان کے مثبت نکات سے سبق حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
حجت الاسلام شيخ حسن صفار


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب قطیب کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے بیان کیا : اسلامی دنیا کے مذہبی مراکز کو چاہیئے کہ اندرونی بدعنوانی و انحراف کا مقابلہ آزادی و شفافیت کے ذریعہ انجام دیں ۔

انہوں نے کہا : مذہبی مراکز اس وقت سب سے زیادہ سازش کے شکار ہیں اور اس طرح کی سازشیں سیاسی دباؤ کی وجہ سے ہوتی ہیں ، اس بنا پر مذہبی مراکز کے لئے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک کی حکومتی نظام کو بدلنے میں مؤثر کردار پیش کریں ۔

حجت الاسلام صفار نے وضاحت کی : اس وقت عوام جس طرح اپنی حکومت سے شفافیت کا مطالبہ کر رہی ہیں اسی طرح مذہبی مراکز سے بھی اس مسئلہ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تا کہ ان کے سلسلہ میں عوام کا اعتماد ختم نہ ہو ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ مذہبی علماء کے لئے عوام کا اعتماد کھونا ان کے لئے بہت بڑا نقصان ہے وضاحت کی : بعض مذہبی علماء لوگوں کو حق کی طرف ھدایت کرنے کے بجائے ان کو قبیلہ گرائی کی طرف لے جا رہے ہیں جو لوگوں کے اعتماد سے ایک طرح کا غلط استعمال کرنا ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬