رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں سیھات کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید حسن نمر نے سعودی شیعہ پر جاسوسی کا الزام لگا کر اس کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا : یہ جھوٹا الزام افسوس ناک و خطر ناک پیغام کا حامل ہے ۔ شرم کی بات ہے جو شہری سماج میں سچ بولنے والا اور سچائی کے ساتہ اس ملک میں عمومی خدمات انجام دینے میں مشہور ہے اس پر جاسوسی کا الزام لگا کر اس کو گرفتار کر لیا جائے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتہ کہ عدل و انصاف اور نیک عمل ملک میں باہمی تحفظ کی خصوصیات میں سے ہے تاکید کی : جلدی فیصلہ کرنا اور اس ملک کے کسی بھی شہری کے خلاف بغیر مضبوط شہادت کے سعودی عرب کے حکام کی طرف سے الزام کا حلقہ وسیع کرنے سے معاشرہ پر اس کا غلط اثر رونما ہوگا ۔
سیھات سعودی عرب کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ لبنانی ، ایرانی اور سولہ سعودی شیعہ شہری کہ جن میں تین عالم دین بھی ہیں جن کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔