‫‫کیٹیگری‬ :
27 April 2013 - 18:09
News ID: 5323
فونت
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلابی ، متعہد اور مجاہد مصنف امیر حسین فردی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
قائد انقلاب اسلامي کا پيغام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے انقلابی ، متعہد اور مجاہد مصنف  امیر حسین فردی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کر کے ان گھرانے کے غم میں خود کو شریک جانا ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسمہ تعالی

 

مجاہد،انقلابی ، متعہد اور ہنر مند مصنف آقائ امیر حسین فردی رحمۃ اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر میں ادب و ہنرانقلاب کے تمام اصحاب و دردمندوں ، مرحوم کے اہل خانہ ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش  کرتا ہوں۔

 

مرحوم انقلاب اسلامی کے دوران ادبی سرگرمیوں کے میدان میں ایک مؤمن، ماہر اور تجربہ کار انسان تھے  اور وہ انقلابی ہنر مند جوانوں کے حلقہ کے ان بانیوں میں سے تھے جنھوں نے معاند دشمنوں کے مقابلے میں اور سست عناصر کی ہمراہی میں ہنر انقلاب  کے شاداب پودے کی پختہ ایمان اور جوش و ولولہ کے ساتھ حفاظت اور پاسداری کی اور اسے آج خوشحالی اور خاطر خواہ نتیجہ تک پہنچایا۔

 

اللہ تعالی ،مرحوم پر اور اس کی سچی کوششوں پر رحمت نازل فرمائے۔

 

سید علی خامنہ ای

 

27  اپریل 2013
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬