رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله سید حسن طاهری خرم آبادی ، اج صبح دار فانی کو الوداع کہ کے اپنے معبود حقیقی سے ملے ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن کو کچھ دنوں قبل قم کے بہشتی ہاسپیٹل میں بھرتی کیا گیا تھا جو اج صبح اپنے معبود حقیقی سے ملے ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں آیت الله سید حسن طاهری خرم آبادی کے انتقال کی تعزیت پیش کرتے ہوئے انقلاب اسلامی ایران ، ولایت فقیہ ، شاگردوں کی تربیت اور معارف اسلامی کے نشر میں اس عالم دین کی کوششوں اور خدمتوں کو سراہا اور اس کی قدر دانی کی ۔
کل اتوار کے دن مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله شبیری زنجانی، مرحوم آیت الله طاهری خرم آبادی کے جنازہ پر نماز پڑھیں گے اور اس کے بعد حرم مطهر حضرت معصومہ (س) شھر مقدس قم میں اپ تدفین کی جائے گی ۔