12 June 2013 - 14:14
News ID: 5520
فونت
جامعہ ایمانیہ کے سربراہ؛
رسا نیوزایجنسی – سر زمین ھندوستان کی قدیی ترین دینی درسگاہ جامعہ ایمانیہ بنارس کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی کا کل شام انتقال ہوگیا ۔
تسليت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ ایمانیہ کے سربراہ و ھادی اور شھر بنارس کے بزرگ شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی نے کل 2 شعبان کی شام کو 85 سال کی عمر میں دار فانی کو الوداع کہدیا ۔


اس رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی کو فوری طور پر بی ایچ یو ہاسپیٹل منتقل کیا گیا مگر خون میں گلوبین کی شدید کمی سبب کے اپ کو افاقہ نہ ہوسکا ۔ 
 

حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی شھر بنارس کے بزرگ شیعہ عالم دین نے سرزمین ھندوستان کے نامی گرامی اور جید علمائے کرام سے دینی تعلمیات حاصل کی اور اپ کو ادبیات عرب، منطق و فلسفہ اور فقہ و اصول پر کافی عبور حاصل تھا ۔


حجت الاسلام و المسلمین سید محمد حسینی نے سن 80 کے عشرہ میں جامعہ ایمانیہ کی ہدایت کے ساتھ ساتھ شھر بنارس کی باگ ڈور سنبھالی ، اپ نماز جمعہ کے فرائض کی ادائیگی سے ساتھ شھر بنارس کے دینی اور سماجی مسائل کی دیکھ بھال بھی کرتے تھے و نیز اپ نے ایک عرصہ تک علمی انحطاط کے شکار جامعہ ایمانیہ میں علم کا دیا جلایا ۔


حجت الاسلام حسینی نے بنارس کی دینی درسگاہ، جامعہ ایمانیہ میں سن 80 کے عشرہ سے لیکر سن 2013 اپنی سربراہی کے عرصہ میں دسیوں عالم اور مبلغ تربیت کئے جو اج دنیا کے مختلف گوشہ میں علوم و معارف آل محمد(ص) کی ترویج اور تبلیغ میں مصروف ہیں۔


اپ کو آج شام شھر بنارس لاٹھ بھیرو میں طلاب، اساتذہ اور سیکڑوں چاھنے والوں و غم خواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا جائے گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬