ا?ج صبح ؛
رسا نيوز ايجنسي ـ ھندوستان کے شہر الہ ا?باد، داندو پور کے رہنے والے عالم دين حجت الاسلام اعجاز حيدر ا?ج صبح اس فاني دنيا کو الوداع کہ ديا ?
رسا نيوز ايجنسي کي روپرٹ کے مطابق ھندوستان کے شہر الہ ا?باد، داندو پور کے رہنے والے عالم دين حجت الاسلام اعجاز حيدر ا?ج صبح اس فاني دنيا کو الوداع کہ ديا اور حيات جاوداني کو گلے لگا ليا ?
اس رپورٹ کے مطابق جناب مولانا اعجاز حيدر مرحوم چند روز سے مريض تھے اور زير علاج چل رہے تھے اچانک ان کي حالت نازک ہوئي اور وہ ?? سال کي عمر ميں انتقال فرما گئے ?
ان کي ابتدائي تعليم ان کے وطن ميں ہوئي اس کے بعد وہ جامعہ انوار العلوم الہ ا?باد ميں وہاں کے اساتذہ سے شرف تلمذي کي اور وہاں کے بعد وہ لکھنؤ کے جامع? التبليغ ميں اپني تعليم کو پروان چڑھا يا مگر ان کي کاوش علمي نے ان کو ايران ميں اعلي تعليم حاصل کرنے کا صلہ ديا ?
اعجاز حيدر مرحوم اپني اعلي تعليم کے لئے ايران کے مقدس شہر قم تشريف لائے اور اس روحاني فضا ميں يہاں کے مختلف بزرگ اساتيد سے فيضياب ہوئے اور اس وقت درس خارج ( درس اجتہاد) ميں مصروف تھے ?
ايران ميں انہوں نے ا?يت اللہ سيد محمد کاظم مصطفوي و ا?يت اللہ عابدي اور دوسرے بزرگ علماء سے اپني علمي تشنگي دور کي اور مزيد حصول تعليم ميں مشغول تھے ?
وہ ھندوستان کے ايک اچھے مبلغ و مروج دين مبين اسلام تھے، انہوں نے بيھار، اترپرديش کے علاوہ اور بھي کئي صوبوں و شہروں ميں اسلام کي تبليغ کے لئے سفر کيا جہاں کے مومنين ان کے اخلاق و رفتار و گفتار سے کافي متاثر تھے?
ا?ج ہي ان کي تدفين ہوئي ہے خدا ان کے درجات کو بلند فرمائے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے