20 August 2013 - 20:16
News ID: 5821
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
رسا نیوز ایجنسی - عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبرولایتی نے کہا : مغربی ممالک ایٹمی معاملے میں پیدا ہونے والے موقع سے فائدہ اٹھاکر ایران کے ساتھ مفاہمت کریں ۔
ڈاکٹر علي اکبر ولايتي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے برسر اقتدار آنے کو مغرب کی صداقت کی کسوٹی قراردیا۔


انہوں نے مغرب کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: مغربی ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران کے ساتھ ایٹمی معاملے میں مفاہمت حاصل کریں ۔

 

ولایتی نے مزید کہا: اگر مغرب ایران کے ساتھ مفاہمت کرے تو ایران تمام کوششوں کا جواب دینے کو تیار ہے کہا ۔


انہوں نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے امکان کے بارے میں کہا : جب تک امریکی حکام، دباؤ اور دشمنانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا امکان نہیں ہے۔


انہوں نے دوبارہ یورینیم کی افزودگی روکے جانے کو امکان سے خارج قراردیتے ہوئے کہا: ایران کو اعتماد سازی کے طور پر اس ضمن میں اچھا تجربہ نہیں ہوا ہے ، نیز پابندیاں ایران کو پسپائی پر مجبور نہیں کرسکتیں۔


ڈاکٹر ولایتی نے اخر میں شامی حکومت اور ملت کی بھر پوری حمایت کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬