21 September 2013 - 16:33
News ID: 5956
فونت
کاظمین کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی – کاظمین عراق کے امام جمعہ نے سپاه قدس ایران کے جنرل سلیمانی کو عالمی سامراجیت کے لئے عظیم خطرہ بتاتے ہوئے کہا: عراق میں دھشت گردانہ اقدام کا مقصد مسلکی فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنا ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کاظمین عراق کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے امریکا اورغاصب صھیونیت کے دلوں میں موجود جنرل سلیمانی کے خلاف کینہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سپاه قدس ایران کے جنرل سلیمانی، عالمی سامراجیت کے لئے عظیم خطرہ ہیں ۔

 

حجت الاسلام شیخ جلال الدین صغیر نے اس ھفتہ مسجد براثا میں منعقد ہونے والی نماز جمعہ میں عراق میں پھیلنے والے مذھبی فتنہ سے خبردار کرتے ہوئے کہا: عراق میں دھشت گردانہ اقدام کا مقصد مسلکی فتنہ کی آگ شعلہ ور کرنا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: سیاسی لیڈرس اور فوجی جنرلس، مشترکہ نشستوں کے ذریعہ عراق میں آئے دن پھیلنے والی ناامنی کو کنٹرول کریں ۔


حجت الاسلام صغیر نے عراق میں انجام پانے والی ہر قسم کی دھشت گردانہ کاروائی کو محکوم کرتے ہوئے کہا: ہم مختلف علاقے، دین اور قبائل کے خلاف انجام پانے والی دھشت گرادانہ کاروائی کے مخالف ہیں اور دھشت گردانہ کاروائی سے تھکی عوام کی فریادیں بھی دردناک ہیں ۔


انہوں نے تمام عراقیوں کو ایک دوسرے کے برابر جانا اور کہا: عراق کی تمام عوام کے خون کا رنگ ایک ہے لھذا ملت عراق کے درمیان کوئی فرق نہ رکھا جائے ، امنیت فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ قوم ، زبان اور دین کو مورد نظر رکھے بغیر تمام عراقیوں کی امنیت تامین کریں ۔


کاظمین کے امام جمعہ نے واضح طور پر کہا: القاعدہ شیعہ و سنی قبائل کا قتل عام کر کے عراق میں شیعہ و سنی جنگ کی آگ بھڑکانے کے درپہ ہے  ۔


حجت الاسلام صغیر نے دشمنوں کے سازشوں کو نہایت خطرناک جانا اور کہا: قبائل کے ساتھ زیادتیاں اور ظلم و ستم پورے عراق پر زیادتی اور ظلم و ستم کے مانند ہے ، شھر الموصل میں شیعوں کی حفاظت بصرہ میں سنیوں کی حفاظت کے مانند ہے لھذا لازمی ہے کہ دونوں ہی قبیلہ ایک دوسرے کی حفاظت کریں  اور دشمن کا مقابلہ کریں ۔


انہوں ںے سپاه قدس ایران کے کمانڈر این چیف جنرل قاسم سلیمانی کی والدہ کے انتقال پر اپ کو تعزیت کی پیش کی اور کہا: جنرل قاسم سلیمانی امریکا، اسرائیل اور سعودیہ عربیہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں لھذا سامراجی ممالک ان سے سخت نفرت کرتے ہیں اور اپ سے کینہ رکھتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬