‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2014 - 20:45
News ID: 6303
فونت
حجت الاسلام عبدالخالق اسدی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین نے زائرین کو ذبح کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اسلام امن، مساوات اور سلامتی کا دین ہے، دہشتگردوں کو اسلام کیساتھ منسوب کرکے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عبدالخالق اسدی نے کراچی میں مزار ایوب شاہ پر زائرین کو ذبح کرنے کے المناک واقعے کی شدید مذمت کی ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام اور پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ طالبان اور طالبان افکار کی حامل طاقتیں ہیں کہا: ایوب شاہ کی مزار پر ہونے والے واقعے کے ذمہ دار تکفیری دہشت گردوں کی حامی قوتیں ہیں، جو مذاکرات کا ڈھونک رچا کر معصوم پاکستانیوں کا ان تکفیری درندوں کے ہاتھوں قتل عام کرا رہی ہیں۔


حجت الاسلام اسدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اولیاء اللہ کے طفیل ہی برصغیر میں اسلام کا بول بالا ہوا جبکہ آج دنیا میں ان تکفیری درندہ صفت دہشت گردوں کے سبب اسلام کو بدنام اور مسلمانوں کو دہشت گرد سمجھا جا رہا ہے کہا: اسلام امن، مساوات اور سلامتی کا دین ہے، ان دہشت گردوں کو اسلام کے ساتھ منسوب کرکے دشمن دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


سرزمین پاکستان کے اس معروف اسکالر ںے مقتدر حکمرانوں اور ریاستی اداروں کو ہوش کے ناخن لینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: دہشت گردوں کے خلاف صحیح اقدام ، پاکستان کی سالمیت کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔ عوام کی جان و مال، پاکستان اور اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ طالبان اور طالبان مائنڈ سیٹ قوتیں ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬