رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوفاق اسلامی تنظیم بحرین نے اپنی نیوز سائٹ میں ایک تصویر شایع کی ہے کہ دوبارہ بحرین کے عسکر گاوں میں صحابی پیغمبر اکرم (ص) صعصعة بن صوحان العبدی کے روضہ پر حملہ کیا گیا ہے ۔
اس تصویر سے صاف واضح ہو رہا ہے کہ حملہ کرنے والوں نے اس روضہ مبارک کی دیواریں ، چھت اور شیشہ کو تباہ کیا ہے ۔
ابھی تک کئی مرتبہ صحابی پیغمبر اکرم (ص) صعصعة بن صوحان العبدی کے روضہ مبارک پر نامعلوم شخص کے ذریعہ حملہ ہو چکا ہے شیعہ اوقاف ادارہ کے سربراہ شیخ محسن العصفور ، بحرین کے جنوبی صوبہ کے حکام اور سلامتی حکام کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے کہ اس روضہ کی حفاظت کی جائے گی ۔
الوفاق اسلامی تنظیم بحرین نے اس مذہب مخالف عمل کی مذمت کرتے ہوئے وضاحت کی ہے : بر سر اقتدار حکومت حملہ ، ظلم اور مقدس مقامات جیسے صعصعة بن صوحان کے روضہ کو نقصان و تباہ ہونے پر کسی بھی قسم کا رد عمل پیش نہیں کرتی ہے ۔
بحرین میں مذہبی آزادی اور انسانی حقوق تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام شیخ میثم سلمان نے اس سلسلہ میں بیان کیا : بر سراقتدار حکومت مقدس مقامات ، مساجد اور صعصعة بن صوحان کے روضہ کے خلاف ظلم و جنایت پر خاموشی اختیار کی ہے ۔