12 May 2014 - 08:36
News ID: 6752
فونت
سید شفقت حسین شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ اُمور کے سربراہ نے بیان کیا : اپنی بیدار اور عظیم ملت کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کال پر میدان عمل میں حاضر ہو کر قومی بیداری کا ثبوت دیا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ اُمور کے سربراہ سید شفقت حسین شیرازی نے بیان کیا : اپنی بیدار اور عظیم ملت کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کی کال پر میدان عمل میں حاضر ہو کر قومی بیداری کا ثبوت دیا اور اسی طرح تمام غیور اور محب وطن پاکستانی لیڈرشپ اور زندہ و بیدار عوام کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔ آج فرزندان وطن کا تمام شہروں میں بھرپور احتجاج کرنا اور پرجوش ریلیاں نکالنا وطن عزیز پاکستان کو تمام بحرانوں سے نجات دلانے کی طرف پہلا قدم ہے۔
انہوں نے تاکید کی : امریکی غلامی، سعودی مداخلت، تارگٹ کلنگ، غیر قانونی عسکری فورسز، تکفیری دہشت گردی اور ملک کی اکثریتی عوام کیخلاف گذشتہ 35 سال سے قائم تعصب پر مبنی حکومتی پالیسیوں اور ظلم و ناانصافی کے خلاف گذشتہ تقریبا 5 سال سے جب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے صدائے احتجاج بلند کرنا شروع کی اور یکسر خاموشی کے طلسم کو توڑ ڈالا اور خوف کو قتل کیا، کیونکہ ہماری نداء غیرتمند اور بہادر پاکستانیوں کے دل کی آواز تھی، اس لئے آج ہمیں اس کی بازگشت پورے ملک کے کونے کونے سے سنائی دے رہی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے خارجہ اُمور کے سربراہ نے کہا : جس طرح گلگت اور بلتستان کے عوام نے اپنے احتجاج اور دھرنوں کے دوران حقیقی اخوت اسلامی کا عملی مظاہرہ پیش کیا اور تکفیریت اور مذہبی تعصب کے تابوت مین آخری کیل ٹھونک دی، اسی طرح سب ہم وطن بہن بھائی اپنی عملی وحدت سے تکفیریت کا جنازہ اٹھا کر اسے دفن کر دیں گے۔ اس کا عملی مظاہرہ 11 مئی 2014ء کو ہمیں بلاتفریق دین و مذہب مظاہروں اور ریلیوں میں نظر آیا۔
انہوں نے وضاحت کی : ادھر خبریں آ رہی ہیں کہ سعودی عرب اپنے خونخوار پنجے مضبوط کرنے کیلئے، دہشت گردوں کے سرپرست اور تکفیریت کے روح رواں، پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواد العسیری کو لبنان سے دوبارہ پاکستان لایا جا رہا ہے، لیکن اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اب حالات تبدیل ہوچکے ہیں، جس طرح لبنانی عوام اور وہاں کی شیعہ و سنی حکیمانہ لیڈر شپ  نے سعودی سفیر کو مایوس کیا، اور شیعہ سنی جنگ کروانے کی اسکی خواہش پوری نہ ہوسکی، سعودی عرب اور اسکے تمام پارٹنرز کو شام میں بری طرح شکست ہوئی اور لبنان میں رسوا ہونا پڑا، انشاءاللہ اسی طرح اب پاکستانی عوام اور مخلص شیعہ و سنی لیڈرشپ بھی اپنی وحدت اور بیداری سے اسے مایوس اور رسوا کریں گے۔
سید شفقت شیرازی نے کہا : جماعت اسلامی کے امیر جناب سراج الحق صاحب اگر مسلح دہشت گردوں کی حمایت نہیں کرتے تو پھر جماعت اسلامی کے ذمہ داران انکی وکالت کرنا چھوڑ دیں اور انکے جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کریں، انکی سرکوبی اور انکے نجس قبضے سے سرزمین وطن کی آزادی اور پورے وطن پر سبز ہلالی پاکستانی کے لہرانے کے لئے فوجی آپریشن کی حمایت کرنی چاہیے، اور جن دہشت گردوں کے بھیانک جرائم کے سبب حکومت پاکستان انکے سروں کی قیمت لگا چکی ہے، اب انکے ساتھ مذاکرت کا ڈرامہ مکمل طور پر بند ہونا چاہیے، وہ مفرور جو حکومت پاکستان کو مطلوب ہیں، انہیں گرفتار کرکے عدالت کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوانی چاہیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬