17 May 2014 - 09:27
News ID: 6783
فونت
مسلمانوں پر ظلم کرنے کا انعام ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ گجرات میں فساد کے درمیان مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کرانے والے نرندر مودی جن کی قیادت والی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہندوستان میں حکومت بنانے کا موقع دیا گیا ۔


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں فساد کے درمیان مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کرانے والے نرندر مودی جن کی قیادت والی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی کو  ہندوستان میں حکومت بنانے کا موقع دیا گیا ۔

نرندر مودی کی قیادت میں انتخابی مقابلہ کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے 10 سال سے اقتدار پر قابض کانگریس پارٹی کو شکست دی ہے انتخابی نتیجہ کے مطابق 543 پارلیا مانی حلقوں میں ان ڈی اے کو 337 ، یو پی اے کو 58 اور دیگر پارٹی کو 148سیٹ میلی ہیں ۔

ہندوستان کی سے سے زیادہ سیٹ والی ریاست اتر پردیش صوبہ میں بھارٹی جنتا پارٹی کو اچھی کامیابی ملی ہے جہان اس نے 80 سیٹ مییں سے 71 سیٹ اکیلے حاصل کی ہے ۔

ملائم سینگھ کی سماجوادی پارٹی کو صرف پانچ سیٹ پر ہی صبر کرنا پڑا وہیں اس صوبہ میں کانگریس پارٹی کو صرف دو سیٹ ملی ہے اور اپنا دل نے بھی صرف دو سیٹ حاصل کر سکی ہے ۔

اتر پردیش میں مایاوتی کی قیادت والی بی اس پی کو کسی بھی سیٹ نہ ملنے کی وجہ سے بغیر کھاتا کھولے صبر کرنا پڑا ہے ۔

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو 34 سیٹ پر کامیابی ملی اور تمل ناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے کو 37 سیٹ حاصل ہوئی ہے بایاں محاذ کی کارکردگی بھی کافی خراب رہی ہے سی پی آئی کو ایک اور کمینیسٹ پارٹی آف انڈیا کو 9 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں ۔

وہیں شرد پوار کی ان سی پی کو 6 سیٹیں ملی ہیں ، بی جو جنتا دل اوڑیسہ نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 20 سیٹ اپنے نام کر لیا ہے ،  رام ولاس پاسوان کی لوک جن شکتی پارٹی نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاے ہوئے 6 حاصل کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬